اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ دہشتگرد گروہ بوکو حرام کے عناصر نے چاڈ کی سرحد کے قریب واقع شہر باگا پر حملہ کر کے عالمی امن فوج سے مربوط ایک چھاؤنی پر قبضہ کرلیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق بوکو حرام کی جانب سے فوجی چھاؤنی پر قبضے کے بعد اس علاقے کے عوام خوف زدہ ہوکر دوسرے علاقوں کی طرف فرار کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ بوکو حرام کے عناصر نے گذشتہ دو برسوں کے دوران باگا شہر پر پانچ مرتبہ حملہ کیا ہے۔
نومبر 2014 میں میں بوکو حرام کی جانب سے اس شہر پر ہونے والے حملے میں 43 ماہیگیر ہلاک ہوگئے تھے۔
دہشتگرد گروہ بوکو حرام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد و ہدف نائیجیریا کی حکومت کو سرنگون کرنا ہے۔
.......
/169